شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی ) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر آصف الیاس گل نے کہا ہے ملک اورقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ہمیں اپنے اسلاف کی تعلیمات کی طرف لوٹنا ہوگا، قوم جتنی جلدی موجودہ حکمرانوں سے نجات پالے گی اتنا اسے پریشانیوں اور درپیش مسائل سے جلد نجات حاصل ہو جائے گی آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے جو نااہل حکمرانوں سے نجات کی خاطر جاری جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔