جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن)کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری ریاض ورک نے کہا ہے قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نواز لیگ کی قیادت کے طرز حکومت میں ہے جس کے باعث قوم کو ہر لیگی دور اقتدار میں بھرپور ریلیف حاصل ہوا میاں نوازشریف ایک محب وطن پاکستانی ہیں جو پاکستان کو اسلامی روایات کا گہوارہ بنانے چاہتے ہیں ان کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔