بہاول پور (خبر نگار) انٹرکالجیٹ انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ برائے خواتین کا فائنل نئے تعمیر شدہ وومن سٹیڈیم بہاولپور میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین یزمان اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چشتیاں کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ یہ فائنل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین یزمان نے جیت لیا۔ اس فائنل کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرکالجز بہاولپور ڈویژن پروفیسر ابراہیم تھے ۔