جھبراں (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل حاجی سیٹھ محمد حنیف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوچکی ہے حکومت پہلے دن سے نت نئے بحران پیدا کرتی آئی ہے نا اہل حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے حکمرانوں کی سیاسی انتقامی کاروائیاں جمہوری عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔