خواجہ شاہ زیب اکرم کی پاکستانی ٹیم کو بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش

Oct 26, 2021

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف کرکٹ میچ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی یکطرفہ کامیابی نے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کرکٹ کے دیوانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ فارمیٹ میں پہلی بار 10وکٹوں سے بد ترین شکست دی ہے۔انہوں نے محمد رضوان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کا مکمل تسلط دیکھ پر بے حد خوشی ہوئی ہے۔شاہین آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی پاکستان کرکٹ ٹیم اسی طرح سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گئی اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر پاکستانی عوام کو بڑی خوشی دے گئی۔

مزیدخبریں