ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان میں 2 سنیکس یونٹس کو خوراک میں رنگ کاٹ، ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ کرنے، پروڈکشن ایریا میں بلیوں اور حشرات کی موجودگی پر 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔شیائے خورونوش کو گندے فریزر میں سٹور کرنے پر 2 ہوٹلوں 10، 10 ہزار جبکہ سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے پر 28 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مظفر گڑھ میں ڈیری سیفٹی ٹیم کی اڈہ دانی روڈ پر 2 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ دودھ کا معیار بہتر نہ ہونے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔