شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد رفیق


 دوکوٹہ (نامہ نگار) ڈی ایس پی پٹرولنگ وہاڑی ملک محمد رفیق نے پٹرولنگ پوسٹ  دوکوٹہ کی سہ ماہی سوئم کی فارمل انسپکشن کی پوسٹ کا معائنہ کیا تمام سٹاف حاضر پایا گیا  اور پوسٹ کی صفائی و ریکارڈ چیک کیا گیا  انہوں  نے ہدایت کی کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عوام کو ڈینگی کی بابت بھی آگاہی دیں اور دوران ڈیوٹی  عوام الناس سے خوش خلقی سے پیش آئیں  اس موقع پر انچارج پوسٹ راؤ طارق محمود ریڈررائے شہزاد احمد  ریاض احمد بھٹی محمد ذوالفقار ڈوگر  محرر محمد رمضان اور تمام ملازمین اس موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن