ملزمان کا پولیس اہلکاروں پر تشدد‘ بازیاب بیوی کوچھڑا لیا

Oct 26, 2021


میلسی(نمائندہ نوائے وقت ) محمد شاہ زیب ارائیں نے ڈی پی او وہاڑی کو دی گئی تحریری درخواست میں بتایا کہ عدالت کے حکم پر اے ایس آئی عباد علی کی سربراہی میں پولیس  نے بیوی کو بازیاب کر کے پولیس گاڑی میں بٹھا لیا  ملزمان محمد رمضان ، غلام حیدر، محمد احمد، حق نواز وغیرہ 20 سے زائد نامزد اور دیگر ڈیڑھ سو کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کر کے ثوبیہ مائی کو  پولیس حراست سے چھین لیا اہلکاروں اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا  اے ایس آئی عباد احمد نے تھانہ صدر میں  مقدمہ درج کرایا  تفتیش  نے دفعات حذف کر دیں  کاروائی کی جائے ۔

مزیدخبریں