گٹکے کے عادی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

Oct 26, 2021

حیدرآباد ( نامہ نگار ) حیدرآباد میں گٹکا اور مین پوری استعمال کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی کی جانب  سے ایک حکمنامے کے ذریعے تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ایس ایس پی آفس سربراہوں  سمیت پولیس لائین افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ مین  پوری اور گٹکا کھانے والے افسران اور اہلکاروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اس ناسور  سے چھٹکارہ حاصل کریں ۔ ایسے  لوگوں پر نظر رکھی جائے ۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ایسے تمام افسران اور اہلکاروں کی تحریری  رپورٹ  روزانہ کی بنیاد پر طلب کی گئی ہے۔  دوسری جانب پولیس کے آئے دن کے چھاپوں اور مین پوری گٹکے کی بڑی کھیپ ضبط کرنے کے دعووں کے باوجود مین پوری اور گٹکے کا زہر دھڑلے سے فروخت ہو رہا ہے اور ہزاروں زندگیاں  تباہ ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں