پوش سیکٹروں میں منشیات سپلائی کرنے والاپانچ رکنی گروہ گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)تھانہ شالیمار کے پوش سیکٹروں میں منشیات سپلائی کرنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کرکے30 کلو سے زائدہائی کوالٹی کی کیٹامائن نامی منشیات اور اس دھندے میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لیںپولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ گاڑی نمبرLS - 593 میں سوار کچھ لوگ گاہکوں کو منشیات سپلائی کر رہے ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کرکے پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے کیٹامائن 30 کلو سے زائدبرآمد کرلی ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی ضبط کرلی پولیس کے مطابق اتنی بڑی کھیپ نایاب ہائی کوالٹی کی منشیات پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے ملزمان میں نوید شہزاد، عدنان سلیم، ہارون زمان، قادر خان، جاوید حسین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی کارروائی ڈی ایس پی حاکم خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی ۔

ای پیپر دی نیشن