راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں راستے کھلتے ہی4 2گھنٹے کام کر کے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ اُٹھا کر تلف کر دیا ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے راستوں کی بندش ختم ہونے پر فوری طور پر شہر کا دورہ کر کے ورکرز کو احکامات جاری کیے،شہر میں احتجاج کے باعث راستوں کی بندش اور بارش کے باعث کئی مقامات تک رسائی نہ ہونے کے باعث صفائی ممکن نہ بنائی جا سکی ۔ گزشتہ روز راستے کھلتے ہی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے 24 گھنٹے کام کر کے شہر میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا اور شہر اب پہلے کی طرح صاف ستھرا نظر آرہا ہے ،جمعرات کی رات سے سے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر کر ادیئے گئے تھے ۔جو گزشتہ روز کھول دیئے گئے ۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا ،انہوں نے شہر کی صفائی کے لیے احکامات جاری کیے ۔