نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی لیبارٹریاں ٹیسٹوں کے جعلی رزلٹ دینے میں مصروف

Oct 26, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی)  نجی ہسپتالوں میں غیر قانونی لیبارٹریاں اور میڈیکل سٹورز قائم ہوگئے شہر اور گردونواح میں قائم نجی ہسپتالوں میں قائم لیبارٹریوں کے ٹیسٹوں کے جعلی رزلٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے لیبارٹریوں میں سیمپل تو لیا جاتا ہے مگر فرضی اور جعلی رزلٹ دیدیا جاتا ہے اسی طرح ڈاکٹرز غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی دوا لکھ کر دے رہے ہیں جبکہ لاہور موڑ پر قائم تمام میڈیکل سٹورز کھلے عام عوام کو چونا لگانے میں مصرو ف ہیں کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ۔شہریوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں