افغانستان میں دیرپا امن اور معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کی جانب سے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے:شاہ محمود قریشی

Oct 26, 2021 | 10:47

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ کاخادمین حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ ماحولیات کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد بھی دی۔ ماحولیات کے حوالے سے منعقدہ یہ کانفرنس، خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے۔  کانفرنس خطے کے ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضمرات سے نمٹنے کے معاون ہوگی:شاہ محمودقریشی دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کادوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا بین الاقوامی سطح بالخصوص اقوام متحدہ اور او آئی سی فورمز پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر   اتفاق کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں دیرپا امن اور معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری، کی جانب سے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں