درود شریف انمول نعمت اوردین و دنیا میں کامیابی کا نسخہ کیمیا ہے:فاروق القادری 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عالمی مبلغ اسلام مفتی محمد فاروق القادری اور استاد العلماء پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم نوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ درود شریف ایک انمول نعمت اوردین و دنیا میں کامیابی کے لئے نسخہ کیمیا ہے ،ہر وقت درود شریف پڑھتے رہا کرو جس کی بدولت رحمت الہی سے نہ صرف ایک مضبوط رابطہ رہے گا بلکہ قبرمیں منکر نکیر کے سوالوں کے جوابات دینے کی ہمت پیدا ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ حرم درود کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ محفل جشن درود شریف بمقام جامع مسجد حرم درود نئی آبادی میں برج حرم درود کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت کا فرمان عالیشان ہے کہ بے شک اللہ اور اس کے فرشتے نبی کریمؐ پر درود بھیجتے ہیں،محفل پاک میں پیر سید اقبال شاہ، ناظم اعلی ادارہ حرم درود پیر اظہر عرفان قادری،سید مطلوب حسین شاہ‘ حافظ محمد رافع صفی‘ حبیب حسن‘ زوہیب سلیم‘ وجاہت عزیز گل‘محمد آصف،عطا مصطفی نور،محمد یاسین ودیگر بھی شریک تھے مقررین نے کہا کہ فخر موجودات نبی کریمؐ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا  ،اس موقع پر عمرے کے 2 ٹکٹ خوش نصیبوں میں تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن