چودھری عرفان احسان کی سیالکوٹ آمد، دیوالی کی تقریب میں شرکت کی


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ کے سیاسی مشیر چودھری عرفان احسان نے سیالکوٹ میں جگت ناتھ مندر میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کی ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس، چیئرمین ضلعی امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، سماجی کارکن اشفاق نذر اور پاسٹر شمشادمسیح بھی ان کے ہمراہ تھے،چودھری عرفان احسان نے ہندو اوردیگر اقلیتی برادریوں کے ساتھ مل کر دیوالی کا کیک کاٹااور وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیوالی کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کے طلباء کو سرکاری تعلیمی اداروں میں سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں،اقلیتی برادری کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 2 فیصدکوٹہ مقرر کیا ہے، اقلیتی برادری کیلئے ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیںایک دوسرے کی خوشیوں میں شرکت سے رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن