لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی بد ترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان پر واجب الادا قرضوں کا حجم 49ہزار 200ارب سے تجاوز کرچکا ہے جبکہ جون کے اختتام پر غیر ملکی قرضہ 18ہزار 160ارب روپے تھا۔ ملکی معیشت کو درپیش خطرات سے محفوظ بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اتحادی حکومت کے پاس کوئی معاشی ایجنڈا ہی نہیں۔ مہنگائی نے تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے عوام کی جانب سے دیئے گئے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اور لوگوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قرضوں میںہوشربا اضافے کے بعد ہر پاکستانی پونے دولاکھ روپے کامقروض ہوچکا ہے۔
معیشت کی مضبوطی کیلئے اتحادی حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں: جاوید قصوری
Oct 26, 2022