حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت) انجمن نوجوانان حافظ آباد کے بانی اور سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالجبار رضا کی والدہ کی رسم قل کے موقع پر روح کو ایصال ثواب کے لئے یہاں مین بازار میں قرآن خوانی و نعت خوانی کی گئی ۔ جس میں جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی، معروف صحافی عدنان ملک ، سیف الرحمن سیفی، نیشنل بینک کے سینئر آفیسر یاسرملک، علامہ صاحبزادہ سید سجاد حیدر، مینجر نیشنل بینک قاضی آصف بشیر، سابق چیئرمین ضلعی ذکوۃ و عشرکمیٹی مختار احمد اورہ کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔جبکہ دوسری جانب آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر فاروق گل بادشاہ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی امیر علامہ سید ضیا ء اﷲشاہ بخاری، ن لیگ کے خالد بٹ، معروف مورخ عزیز علی شیخ، پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما سکندر نواز بھٹی نے مرحومہ کے انتقال پر عبدالجبار رضا سے تعزیت کرتے ہوئے انکی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔