نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) حکومت پنجاب کے اعلان کے باوجود سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے عملہ نے معذوربچوں کو داخلہ دینے سے معذر ت کرلی. تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر مڈل کلاسز تک کام کر رہا تھاجبکہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر ز کو ہائی حصہ تک اپ گریڈ کر دیا ہے۔نونیفکیشن ہونے کے باوجود سپیشل ایجوکیشن کا عملہ معذور بچوں کو کلاس نہم میں داخلہ دینے سے انکاری ہے۔ شوکت علی آف منگوکی ورکاں سمیت درجنوں بچوں کے والدین نے کمشنر گوجرانوالہ اور اسٹسٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کو درخواست دی ہے کہ معذور بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے او ر سپیشل ایجوکیشن سنٹرکو اگلی جماعتوں میں بچوں کوداخل کرنے کاپابندبنایا کیا جائے۔