شہباز شریف کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی: میاں مقبول احمد


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور انجمن آرائیاں کے صدر میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ قوم کو اس وقت نہ کسی آزادی مارچ کی ضرورت ہے نہ کسی اقتدار پرست کی ہوس پوری کرنے سے کوئی غرض ہے پاکستان کی باشعور عوام احتجاج کی کال دینے والے شعبہ بازوں کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی، یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت اور سول سوسائٹی ایک پیج پر ہے اور پاک فوج سمیت سرکاری ادارے و سماجی فلاحی این جی اوز پیش پیش ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مقبول احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت بیرونی قرضوں اور آئی ایم ایف سے چھٹکارا پانے کی خاطر برسر پیکار ہے اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی، احتجاج کی کال دینے کی باتیں کرنیوالے شوق پورا کرلیں نہ حکومت انکی دھمکیوں سے بلیک میل ہوگی نہ عوام ان انارکی پسندوں کا ساتھ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...