ٹرانس جینڈر قانون کی متنازع شقیں شریعت سے بغاوت: حافظ مسعود اظہر 

Oct 26, 2022

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) ٹرانس جینڈر قانون کی متنازع شقیں شریعت اور فطرت سے بغاوت ہے۔دین اسلام میں جنس کی تبدیلی اسلام اور فطرت کے منافی ہے۔مغربی طاقتوں کے پریشر پر 2018میں بننے والے اس شرمناک قانون کی متازع شقیں دینی جماعتوں اور دیگر طبقات کے تمام تر دبائو اور مطالبے کے باوجود ابھی تک تبدیل نہیں کی گئیں۔ حکمرانوں کا یہ رویہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے ایک بیان میں کیا۔

مزیدخبریں