کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا: ذکر اللہ مجاہد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 75 سال سے مفادپرست اور کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ہر دور میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا  اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اقتدار کی جنگ  نے ہی ملک کو دو ٹکڑوں میں تقسیم اور آج بھی اقتدار کی جنگ میں ملکی سلامتی اور استحکام  خطرے میں ہے۔ اس گھمبیر صورتحال کا واحد حل   امانت ودیانت اور خدمت والی قیادت ہی نکال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ڈسٹرکٹ جماعت اسلامی لاہور  کی ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...