شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے تحصیل صدر چوہدری شفقت علی کجر اور تحصیل جنرل سیکرٹری رانا مظفر محمود خاں نے کہا ہے کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے سے بدترین حکومت ثابت ہوئی ہے عمران خان نے سیاست میں حصہ لیکر پاکستان کے عوام کو شعوراور ذہنی بیداری دی اور پہلی بار ان چوروں، لٹیروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے مزید کہا کہموجودہ امپورٹڈ اور مسلط کردہ حکومت کیخلاف چیئرمین عمران خان آخری راؤنڈ کھیل رہے ہیں اور پاکستان کے غیورعوام ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ پی ڈی ایم کی سیاست کیلئے امپورٹڈ حکومت کے گلے کا طوق بنے گا قانونی و انصاف کا نظام مفلوج کردئیے گئے، عوام کو روٹی کپڑا مکان میں پہنساکر لوٹ مار جاری ہے، اس لیے اب حقیقی آزادی کی جدوجہد آخری مرحلے میں جانا لازم ہوچکی ہے پی پی، ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں۔
پی پی، ن لیگ ہمیشہ اداروں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں:شفقت علی
Oct 26, 2022