عمران خان نے ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا : ماجد منظور کاہلوں 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ماجد منظو رکاہلوں نے کہا ہے کہ اب ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہو گا اگر حکمرانوں نے لانگ مارچ کو روکنے پکڑ ڈھکڑ کی کوشش کی تو ہر طرف دمادم مست قلندر ہو گا عمران خان نے ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا اوریہی اس کا جرم بن گیا قوم بے صبری سے عمران خان کی طر ف سے لانگ مارچ کی کال کا انتظار کر رہی ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں پی ٹی آئی کی حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے چار سال میں تمام اہداف مکمل کیے گئے گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ موجودہ حکمرانوں کو نہیں جاتا بلکہ شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے ہی پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے 6ماہ میں ہی ملکی معیشت تباہ کردی ملک میں بیروزگاری مہنگائی عروج پر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن