فوڈ فورٹیفکیشن ، متوزن خوراک کیلئے سماجی شعور اجاگر کیا جارہا ہے:صوبائی وزیر زراعت 

Oct 26, 2022

لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سے ہارویسٹ پلس واشنگٹن ہیڈ آف کمرشلائزیشن اینڈ سکیلنگ جینی والٹن اور آگاہی فانڈؤیشن کے وفدنے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد میں سی ای او آگاہی مبارک علی سرور، ویلیو چین سپیشلسٹ(ہارویسٹ پلس) ڈاکٹر محمدامتیاز،کنٹری منیجرپاکستان (ہارویسٹ پلس) ڈاکٹر محمد یعقوب اور ہارویسٹ پلس کے ڈاکٹر مخدوم حسین شامل تھے۔ اجلاس میں گندم کی بائیو فورٹفیکیشن کے علاوہ بالخصوص عورتوں،بچوں اور نوجوانوں میں زنک کی کمی کو متوازن خوراک کی فراہمی کے ذریعے ہی دورکرنے پر تباد لہ خیال کیا گیاشرکائنے گندم کے علاوہ چاول اورمکئی میں بائیو فورٹیفکیشن کی ترویج کیلئے کوششیں جاری ر کھنے پر اتفاق کیا۔صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ فوڈ فورٹیفکیشن اور متوزن خوراک کے روزانہ استعمال کیلئے دیہی علاقوں میں سماجی شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔پاکستان کے سائنسدان اور ریسرچرز گندم کی فورٹیفیڈ ورائٹیوں کو متعارف کروانے پر کام کر رہے ہیں اورکاشتکاروں کو ہائبراڈ سیڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں