طوفان سترنگ نے بنگلہ  دیش میں تباہی مچا دی، 9 ہلاک

Oct 26, 2022



ڈھاکا(این این آئی)خلیجِ بنگال کے سمندری طوفان سترنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 9 ہو گئی۔طوفان کی وجہ سے 88 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کے ساتھ شدید بارش نے گھروں کو نقصان پہنچایا، درخت گر گئے، سڑکیں تالاب بن گئیں، برقی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے۔طوفان سترنگ گزشتہ شام بنگلا دیش کے جنوبی علاقوں سے ٹکرایا۔طوفان کے زیرِاثر موسلا دھار بارش سے ڈھاکا کی سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔ساحلی علاقوں سے تقریبا 10 لاکھ افراد کا گھروں سے انخلا کرایا گیا ہے۔طوفان سے قبل خلیجِ بنگال میں واقع جزیرے پر 30 ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کو بھی گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے ٹکرانے کے بعد روہنگیا پناہ گزین محفوظ ہیں۔سمندری طوفان کے زیرِ اثر بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں۔بھارتی ریاست مغربی بنگال میں طوفان سترنگ کے زیرِ اثر سمندر میں بلند لہروں کی وجہ سے شہریوں کو ساحل پر نہ جانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بنگلہ دیش سمندری طوفات

مزیدخبریں