رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے پہلے مرحلے کا سالانہ اجتماع 3نومبر سے شروع ہوگا

Oct 26, 2022


اوچ شریف ‘چنی گوٹھاڈابلوچاں (نامہ نگار) رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع 3نومبر سے شروع ہوگا۔اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اجتماع میں غیر ممالک کے مندوبین کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیاہے۔ترجمان نے بتایااجتماع دو مرحلوں میں ہوگا۔پہلا تین روزہ مرحلہ 3نومبر جمعرات کے روز بعداز نماز عصر امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہو گا۔اس موقع پر تبلیغی جماعت کے اکابرین بھی خطاب کریں گے۔امسال اجتماع میں شرکا کی بڑھتی تعدا د کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دس فی صد زیادہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں لاہور ،پشاور ،ملتان ،کوئٹہ ڈویژن کے شہری شرکت کرینگے جبکہ دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد ،سوات،ڈی آئی خان اور کراچی ڈویژن کے شہری شرکت کریں گے۔دوسرا مرحلہ 11نومبر کو شروع ہوگا اور 13نومبر کو اختتامی دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
رائے ونڈ اجتماع

مزیدخبریں