واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے اس امر کی دو ٹوک انداز میں تردید کی ہے کہ امریکی کمپنیوں اور امریکہ کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات کو سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس 'صحرا میں ڈیواس'میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔سعودی عرب میں بڑے سرمایہ کاروں کو اسی ہفتے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ ہو سکیں اپنے سرمائے کے لیے محفوظ اور منافع بخش ملک میں امکانات پا سکیں۔ادھر امریکہ سے بعض ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اامریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کاروبار کرنے سے روک رہی ہیں اور ان پر دباو ڈال رہی ہیں کہ وہ سعودیہ میں سرمایہ لگانے سے گریز کریں۔ان رپورٹس کے مطابق امریکہ اوپیک پلس میں امریکی خواہش کے بر عکس تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے باعث امریکہ سعودی عرب سے ناراض ہے، اسی بارے میں رپورٹرز نے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی سے دریافت کیا تھا کہ اس ہفت ہوئے والی ایک اہم بزنس کانفرنس میں اپنی کمپنیوں کو جانے سے روک رہا ہے۔اس پر جان کربی نے کہا ' ہمارے پاس امریکی کارپوریٹ لیڈرز کے لیے ایسا کوئی پیغام نہیں ہے۔ یہ ان کے اپنے فیصلے ہو سکتے ہیں جو وہ کر سکتے ہیں اور یہ فیصلے انہیں ہی کرنے چاہییں ۔
جان کربی
امریکی کمپنیوں کو سعودی بزنس کانفرنس میں شرکت سے روکنے کی بات درست نہیں،جان کربی
Oct 26, 2022