پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری احتجاجی مظاہرے کریں گے، دنیا کو پیغام دیا جائے اپنے مادر وطن سے بھارتی قبضہ ختم کرانا چاہتے ہیں: حریت کانفرنس 

Oct 26, 2022


سرینگر، مظفر آباد،استنبول (کے پی آئی) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔  کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی کل (جمعرات کو ) بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم ساہ منائیں گے ،یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے ،کل جماعتی حریت کانفرنس نے دنیابھرمیں مقیم کشمیریوں پرزوردیاہے کہ وہ ستائیس اکتوبر کو جموںوکشمیرپربھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منائیں۔سرینگرمیں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ستائیس اکتوبر کو مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کریں تاکہ دنیاکو پیغام دیاجائے کہ وہ اپنے مادروطن میںبھارتی قبضہ فوری ختم کرناچاہتے ہیں۔ زیر قبضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین اور اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد منگل کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر وفات پا گئے۔ مولانا عباس انصاری کے اہل خانہ کے مطابق وہ منگل کی صبح سرینگر کے علاقے نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی اور انہیں سرینگر کے علاقے زیڈی بل میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ استنبول میں وزرائے اطلاعات کی اسلامی کانفرنس نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی بربریت،بڑھتے ہوئے اسلام مخالف پروپیگنڈے اورغلط معلومات کی فراہمی کی شدیدمذمت کی ہے۔کانفرنس میں منظورکی گئی قراردادمیں بھارت کی حکمران جماعت کے عہدیداران کے اسلام مخالف بیانات، نفرت انگیزتقاریراورہندوبالادستی کے انتہاپسندانہ نظریے کے زیراثرنفرت پرمبنی جرائم کی شدیدمذمت کی گئی۔
کشمیر 

مزیدخبریں