قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور کار میں ٹکر،4 افراد جاں بحق

Oct 26, 2022


 قلات (این این آئی)بلوچستان کے ضلع قلات کے قریب قومی شاہراہ پر کوچ اور کار میں ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے قریب غوث آباد کراس کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث خضدار سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد مجا ہد اسلام، علی کرد ،عبدالرحمان درانی اور امتیاز شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے افراد کوئٹہ اور بلوچستان ہاکی بورڈ کے آفیشلز  تھے اور خضدار میں وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی ٹیم کی سلیکشن کرنے کے بعد واپس کوئٹہ آرہے تھے ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو قلات منتقل کی گئی 
قلات حادثہ

مزیدخبریں