منحرف رکن پی ٹی آئی شعیب صدیقی سمیت 9 ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع 

Oct 26, 2022



لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے منحرف رکن پی ٹی آئی شعیب صدیقی سمیت 9 ملزموں کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس 50 ہزار مچلکے جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت میں شعیب صدیقی، عابد امین، جنید امین، شیر علی، محمد شکیل رانا، علی گلریز عمار، عمار مجید اور محمد اسلم قمر پیش ہوئے۔

شعیب صدیقی

مزیدخبریں