قائمہ کمیٹی تعلیم کا جامعات میں سیاسی جلسوں کا نوٹس‘  ایچ ای سی سے رپورٹ طلب

Oct 26, 2022


 اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و ورانہ تربیت نے جامعات میں سیاسی جلسے منعقدہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایچ ای سی سے جلسوں کی وجوہات بارے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین نے ایچ ای سی سے این او سی لئے بغیر بنائی جانے والی یونیورسٹیوں کو فنڈنگ نہ کرنے اور ان کو ڈگریاں جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے،وفاقی وزیر برائے تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں جو سیاسی جلسے ہو رہے ہیں یہ کسی طریقے سے ماحول کے لئے ٹھیک نہیں ہیں ان کو بند کیا جائے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی کی صدارت میں ہوا ۔
نوٹس

مزیدخبریں