اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کو بلیک میں فروخت نہیں ہونے دیں گے،ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ سوئی ناردرن اور سدرن سمیت تمام کمپنیاں اوگرا کی مقرر کردہ قیمت میں ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی جب کہ جس علاقے میں گیس فراہمی میں دقت آئی، وہاں ایل پی جی سلنڈر فراہم کریں گے،وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس سمیت جہاں سے بھی سستا تیل اور گیس ملے لینے کے لیے تیار ہیں۔
مصدق ملک