ناظم جوکھیو کی بیوہ کا بچوں کیلئے قصاص اور دیت لینے کا دعویٰ

Oct 26, 2022


کراچی (این این آئی) ناظم جوکھیو کی بیوہ نے جام اویس و دیگر سے بچوں کیلئے قصاص اور دیت لینے کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے ورثا اور رکن اسمبلی جام اویس سمیت6ملزمان کے درمیان صلح کے معاملے پر ناظم جوکھیو کی بیوہ نے جام اویس و دیگر سے بچوں کیلئے قصاص اور دیت لینے کا دعوی کردیا۔شیرین جوکھیو نے کہا کہ میں نے اپنے حصے کی قصاص اوردیت معاف کردی ہے، ملزمان کے ساتھ صلح کیلئے کوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیاہے۔بیوہ ناظم جوکھیو کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے 4 بچوں کیلئے قصاص اور دیت دی جائے۔دوسری جانب بھائی افضل جوکھیو نے کہا کہ ہم نے اللہ کے نام پر ملزمان کو معاف کردیا ہے،اپنے بڑوں کے کہنے پر جام اویس ودیگرملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے۔مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اگر عدالت ملزمان کو کیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں۔ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان میں ایم پی ایجام اویس، معراج،سلیم، دودا خان،محمدسومار،احمدخان شامل ہیں۔مقتول کی اہلیہ اور بھائی نے 22 اکتوبر کو عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
ناظم جو کھیو بیوہ

مزیدخبریں