24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے289 مریض رپورٹ ہوئے


لاہور( این این آئی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے289مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور سے 142، ملتان سے 48،راولپنڈی سے 40 جبکہ گوجرانولہ سے 29 ،قصور سے 6،  سرگودھا سے 4 ، اٹک اور ننکانہ صاحب سے 3 ،3 ،مظفر گڑھ، بہاولپور ،بہاولنگر سے 2 ،2 ،پاکپتن، خوشاب، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، چکوال، خانیوال اور سیالکوٹ سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔
ڈینگی 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...