لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نے خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون کی منظوری دےدی ہے۔ سپیشل کمیٹی نمبر 12 کا اجلاس صوبائی وزیر پارلیمانی امور، کوآپریٹوز و تحفظ ماحول محمد بشارت راجہ کی صدارت میں ہوا جس میں خواتین پر تشدد کے تدارک کے تجویز کردہ اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی شریک ہوئے۔ کنوینر کمیٹی راجہ بشارت نے کہا کہ ترمیمی بل منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے۔