لاہور(خبرنگار)محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ماہ ستمبر 2022 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوماہ ستمبر2022میں 2398 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 1929شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ 351انکوائریاں شروع کی گئی اور92کیس درج کئے گئے ہیں۔