لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ”شافع محشر کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صاحبِ مقامِ محمود اور صاحبِ شفاعتِ عظمیٰ ہیں۔ یومِ محشر حضرت محمد مصطفی کی شانِ محبوبیت کے اظہار کا دن ہے۔ علاوہ ازیں ”ذکر رسول کا تسلسل“ کے موضوع پر علمی و فکری نشست کا اہتمام کیا گیا ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاکہکوئی زمانہ بھی ذکررسول سے خالی نہیں رہا۔
اللہ تعالیٰ نے ذکرِ مصطفی کو منفرد تسلسل اور دوام عطا فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے درود کی شکل میں ذکرِ مصطفی کو دوام عطا کیے ہوئے ہیں۔ کوئی زمانہ بھی ذکر رسول سے خالی نہیں رہا۔