ماہرین انجینئرز سٹڈی فورم 

Oct 26, 2022


لاہور ( نیوز رپورٹر) انجینئرز سٹڈی فورم رجسٹر ڈ تھنک ٹینک کے ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بجلی کے نرخ نہ بڑھائے جائیں اور جلد ضروری اصلاحات کر کے اقتصادی حالت بہتر کی جائے۔ نرخ بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے اثرات غریب عوام اور برآمدات پر پڑیں گے۔ فورم کے صدر میاں فضل احمد کی صدارت میں فورم نے تجاویز دی ہیں۔ 
متعلقہ بجلی کے اداروں کو بجٹ، سرمایہ کاری اور اخراجات صحیح جائزہ لینا چاہیے اور اس کے اندر اقتصادی اصلاحات کرکے بہتری لائی جائے۔ اصل اخراجات کا صحیح تجزیہ کیا جائے، کارکردگی بڑھائی جائے اور نقصانات میں کمی کی جائے۔

مزیدخبریں