کوٹ ادو( خبر نگار) ناجائز تعلقات کا شبہ، نوجوان کی داڑھی، مونچھیں، بھنوئیں اور سر کے بال مونڈ د ئیے تفصیل کے مطابق طارق چوک موضع چودھری میںنا جائزتعلقات کے شبہ پر رشتہ داروں ذوالقرنین بخاری اور اشفاق بخاری نے عطاء حسین بخاری کے 18سالہ بیٹے منصور بخاری کو گھر کے قریب سے 2 بجے دن پکڑ لیا اور گھسیٹ کر اپنے گھر لے گئے جہاں 2 خواتین کے ساتھ مل کر اسے کمرے میں بند کر دیا اور وحشیانہ تشدد کیا اس کے کپڑے اتار دئے اور برہنہ حالت میں اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ملزمان نے نوجوان کی داڑھی، سر کے بال بھنویں اور مونچھیں بھی مونڈدیں۔15 کی کال پر تھانہ سٹی کوٹ ادو کے سب انسپکٹر خلیل احمد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جو ان کو ایک گھنٹہ بعد بازیاب کرا لیا جبکہ ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی توکل بخاری کی مدعیت میں ذوالقرنین بخاری ،اشفاق بخاری سمیت 2 خواتین روبینہ ،ببلی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ذولقرنین بخاری کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان کی ایک خاتون عظمی بی بی جو کہ مختلف لوگوں کو پھنساتی ہے اور صلح کے نام پر رقم لی جاتی ہے پہلے بھی مصطفی نامی ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور اس سے لاکھوں روپے صلح کے نام پر لیے گئے۔
تشدد
تعلقات کا شبہ، نوجوان کی داڑھی، مونچھیں، بھنوئیں اور سر کے بال مونڈ د ئیے
Oct 26, 2022