لاہور(خبرنگار)شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران لاہور کو چمکانے کیلئے پرعزم ہیں۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری اور سی ای او علی عنان قمردن اور رات میں ہونے والے صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کے ہمراہ نائٹ آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے وزٹ کیا۔ڈپٹی سی ای او منیر حسین چوپڑا، ڈی جی ایم بلال اشرف نے نائٹ آپریشن پر بریفنگ دی،جبکہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر داتا گنج بخش ٹاو¿ن کے ٹاو¿ن منیجرزرانا معاذ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے وارننگ نوٹس بھی جاری کر دیا۔