گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ماہِ اکتوبر میں بھی ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کیلئے فزیکل ٹیسٹ اور کارکردگی چانچنے کیلئے تحریری امتحان لیا گیا جس کا مقصدریسکیورز کا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر تمام ریسکیورز کا فزیکل فٹنس اور تحریری امتحان ہر ماہ منعقد کیا جاتا ہے تاکہ ریسکیورز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کاکہنا تھا کہ ریسکیورز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 24گھنٹے ہر دم تیار ہیں۔