افغان مہاجرین کو پیسوں کے عوض لوکل سرٹیفکیٹس جاری، ڈپٹی کمشنر کا نوٹس 

Oct 26, 2022


دالبندین (این این آئی) سوشل میڈیا پر غیر مقامی افغان مہاجرین کو پیسوں کی عوض جاری ہونے والی لوکل سرٹیفکیٹس کے متعلق خبر پر ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے نوٹس لیکر ایک انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی علی رضا کھوسہ کی سربرائی میں مقرر کر دی گئی جو اس کے متعلق تحقیقات کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے کہا کہ تمام لوکل سرٹیفکیٹس چھان بین کر کے اگر جو بھی غیر مقامی یا افغان مہاجرین کا کوئی لوکل سرٹیفکیٹ ملا اسی وقت کینسل کر دیا جائے گا اور غیر ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ مقامی لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر لوکل سرٹیفکیٹ جاری کریں گے جو ان کا بنیادی حق ہے۔
 نوٹس 

مزیدخبریں