کامونکی(نمائندہ خصوصی ) گائوں کالی صوبہ میں امجد فاروق بسرا اور علی عمران بسرا وغیرہ نے زمین کے تنازع پر خنجر اور گولیاں مارکر علی عمران اور اْسکے کزن شاہدبسرا اور ہمسائی ساٹھ سالہ مجیداں بی بی کو شدید زخمی کردیاجنہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظرڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔ ادھر گاؤں کھنگوڑے میں نعیم بٹ کو سابقہ رنجش پر ماڑی ٹھاکراں کے قریب شرجیل نے تین ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیااور اسکی جیب سے موبائل فون اورپندرہ ہزارروپے نکال لئے۔سادھوکی کی ارم بی بی کو رشتہ داروں ارباب علی،ارشد اور چارنامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اْسکے کمسن بیٹے کو چھین کرلے گئے۔