لاہور(نامہ نگار)گجرپورہ انویسٹی گیشن پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم شہزاد احمد اور کاشف شہزاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 24 تولے سونااور لاکھوں روپے برآمدکر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنی سالی وہم زلف کے گھر وارادت کی تھی ۔ محمد حسین فیملی کے ہمراہ راولپنڈی گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشتے دار ملزمان نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تار کاٹ کر اس کے گھر واردات کی تھی۔