حکومت نے وفاق میں احساس پروگرام ختم کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا: مسرت چیمہ

Oct 26, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ حکومت پنجاب مسرت جمشید کہا ہے کہ عمران خان نے صحت کارڈ اور احساس پروگرام دے کر ثابت کیا وہ غریب کا احساس رکھتے ہیں۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 24 لاکھ سے زائد افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں۔ مریضوں کا 800 نجی و سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج ہوا۔ صحت کارڈ پر کینسر کا جدید علاج بھی مفت کیا جا رہا ہے۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے آپریشن پر 25 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ پنجاب حکومت نادار مریضوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے علاج کی سہولت مفت فراہم کرے گی۔ پی ڈی ایم حکومت عوام سے مفت علاج کی یہ سہولت بھی چھیننا چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم حکومت نے وفاق سے احساس پروگرام ختم کر کے غریب عوام سے دشمنی کا ثبوت دیا۔
مسرت جمشید

مزیدخبریں