انتظامیہ کا سموگ کی روک تھام کیلئے کریک ڈائون، 123صنعتی یونٹس سیل


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ کا سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں کریک ڈائون جاری، یکم ستمبر سے 24اکتوبر تک فیکٹریوں، فرنسز، بھٹیوں، بھٹوں،دھان کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 3ہزار 5سو سے زائد انسپکشنزکے دوران آلودگی کا باعث بننے پر 3اینٹوں کے بھٹے، 123صنعتی یونٹس سیل، 144مقدمات درج کرائے گئے، حکومتی اور واٹر اینڈ انوائرنمنٹل کمیشن کی ہدایات پر 82لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ افسران نے دھان کی باقیات جلانے والوں کیخلاف بھی487کاروائیاں کیںان کاروائیوں کے دوران آلودگی پھیلانے پر93افراد کیخلاف ایف آئی آرکا اندراج کروایا گیا اور 1لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،اس کے علاوہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں،یکم ستمبر سے اب تک 2300کاروائیاں کی گئیں،ان کاروائیوں کے نتیجے میں 1مقدمہ کااندراج اور 4لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 78 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا ہے کہ آلودگی بے شمار خطرناک بیماریوں کا سبب ہے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے شہر کو صاف ستھرااور آلودگی سے پاک بنانا نہ صرف ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے. بلکہ شہریوں اور کاروباری برادری پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کاروباری سرگریوں کو جاری رکھنے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

ای پیپر دی نیشن