لاہور(نامہ نگار) ڈی ایس پی سی ائی اے اقبال ٹاو¿ن رضوان قادر ہاشمی کی سربراہی میںسی آئی اے ٹےموں نے دوہرئے قتل مےں ملوث 2 اشتہاری ملزمان عمر علی،علی حمزہ جبکہ ڈکیتی مزاحمت پرقتل کے ملزم رحمن بٹ کو گرفتار کےا۔ ڈکےتی کی درجنوں وارداتوں مےں ملوث خضر حیات نقب زن گینگ کے 2 ملزموں خضر حےات اور رحمت کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالےت،دانش مسےح عرف چھوٹا نوےد گینگ کے سرغنہ دانش مسےح اور اس کے 2ساتھیوںساگر اورساجد کو گرفتارکر کے 80 لاکھ روپے مالےت جبکہ ارسلان عرف لنگڑا گینگ کے سرغنہ ارسلان اور اس کے 3ساتھیوں سبحان،حسن علی اور گل زمان کو گرفتارکر کے 12 لاکھ روپے مالےت کا لوٹا ہو مال برآمد کےاہے۔ منشیات فروش عاشق حسین اور عاطف کو گرفتار کر کے69کلو چرس برآمد کی ہے ۔ڈی ایس پی، سی آئی اے رضوان قادر ہاشمی نے کہاہے کہ جرائم پےشہ عناصر کے خلاف کرےک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہے گا۔سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر و دےگر افسران ے اعلیٰ کارکردگی پر ڈی ایس پی رضوان قادر کو شاباش دی ہے ۔
7گروہوں کے 13ملزم گرفتار،کروڑوں کا مسروقہ مال،منشیات برآمد
Oct 26, 2022