گوجرانوالہ میرا شہر،یہاں کے ٹریفک مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں:سی ٹی او


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر عثمان طارق بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ میرا اپنا شہرہے یہاں کی ٹریفک کے مسائل سے میں بخوبی آگاہ ہوںان مسائل کو حل کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح لاہور دیگر شہروں میں ڈارئیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ون ونڈو آپریشن ہو رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں بھی اسطرح کا انتظام کیا جائے لیکن ہمارے پاس مناسب جگہ موجود نہیں البتہ حیدری انڈرپاس کے قریب ایک جگہ کی نشاندہی ہوئی ہے اس کے حصول کیلئے چیمبرکی سطح پر بھی متعلق محکموں کو سفارش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 60لاکھ کی آبادی والے شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے میرے پاس صرف 320ٹریفک وارڈنز ہیں جن کی تعداد بہت کم، ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے انجینئرز کی مدد سے ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین نے ٹریفک کی بہتری کیلئے جن پوائنٹس کو نوٹ کروایا یقین دلاتا ہوں کہ انہیں فوری حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے معاملہ پر چیمبر ہمیں اپنے نمائندے د ے ایک کمیٹی تشکیل دیکر بزنس کمیونٹی کے مسائل وہی کمیٹی حل کرے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر میں اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کی   ۔سی ٹی او نے شہر کی مختلف سڑکوں پر پڑے کھڈوں کی فوری تعمیر ومرمت کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن