لاہور(نامہ نگار) بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر جواءکرانے والے صدیق عرف چھیکی کے اڈاے پر چھاپہ مار کر صدیق عرف چھیکی،واحد،محمد علی، الیاس، اویس،بلال، امجد، کلیم اللہ، لطیف، وقاص، آزاد، نوید، مبشر، غفور اور علی رضا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داو¿پر لگی ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون اورجوئے کی پرچیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
2 منشیات فروش گرفتار ،4 کلو 650 گرام چرس ، 100 گرام آئس برآمد
لاہور(نامہ نگار) اقبال ٹاو¿ن پولیس نے کریک ڈاو¿ن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش خاور حنان اور ندیم عرف دیما کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4 کلو 650 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمدکر مقدمات درج کر لیے ہےں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تعلیمی اداروں، ہاسٹلزاور پوش علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان ندیم اور خاور لاہور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔ملزم خاور حنان کے قبضے سے 3 کلو اےک سو گرام چرس اور اےک سو گرام آئس جبکہ ملزم ندیم عرف دیما کے قبضے سے اےک کلو 550 گرام چرس برآمدکی گئی ہے۔
قتل مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) تھانہ ہئیر پولیس نے اے کیٹےگری کے اشتہاری ملزم نصیر خاںکو گرفتارکر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے مقدمہ میں قصور پولیس کو مطلوب تھا۔ اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکر کے مزید تحقیقات کیلئے انوسٹی گیشن پولیس قصور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اسلحہ لے کر گھومنے والے 4 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) بادامی باغ پولیس پابندی کے باوجود اسلحہ لے کر گھومنے والے 4 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ ا حمد علی، نعمان ،یوسف اور عابدکو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہےں۔