پنجاب گیمز:باسکٹ بال ‘کبڈی ‘والی بال ‘جوجسٹو‘سکواش ‘بیس بال کے مقابلے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 73ویں پنجاب گیمز کے دوسرے روزباسکٹ بال ‘کبڈی ‘والی بال‘جوجسٹو‘سکواش ‘بیس بال ودیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ نتائج کے مطابق باسکٹ بال گرلز کا فائنل لاہور ڈویژن نے جیت لیا ۔رولر سپورٹس میں 400میٹر میں محسن(ڈی جی خان) نے پہلی پوزیشن لی۔راو¿نڈ ایونٹ میں محسن(ڈی جی خان) نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔100میٹر میں محمدشاکرسرگودھانے پہلی،پوزیشن لی۔فٹبال میں لاہور نے گوجرانوالہ ڈویژن کو3-0 سے شکست دیدی۔جوجٹسو 56کلوگرام میں گوجرانوالہ ڈویژن پہلی پوزیشن حاصل کی ۔کبڈی میں فیصل آباد نے ملتان کو 47-34سے شکست دیدی۔والی بال میں گجرات نے سرگودھا ڈویژن کو 3-1سے ہرایا۔سکواش میں لاہور ڈویژن کو واک اوور مل گیا۔بیس بال میں ملتان نے لاہور ڈویژن 12-0 سے شکست دیدی ۔
اور فیصل آباد نے ساہیوال کو 14-8سے شکست دی۔ وومن ویل چیئر ریس میں انم خان نے پہلی، عطیہ بٹ نے دوسری اور رفیعہ اکرم نے تیسری پوزیشن لی، سپیشل مردوں کی ویل چیئر ریس میں عاشق، مختار اور رزاق نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،مردوں کی پیرااتھلیٹ ریس میں ناظم، نعمان اور عمران نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن لی،بلائنڈ آرچری میںسلیمان، محمدعثمان اور طیب ذوالفقار نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی،سپیشل کھلاڑیوں کے پاور لفٹنگ کے مقابلے میں محمد اظہر، محمد انیس اور شفیق نے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،سپیشل کھلاڑیوں کے مقابلہ جات میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑنز کی ٹیوں کے 75بوائز اینڈ گرلز نے حصہ ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...